ہزاروں نوٹوں کو پھاڑ کر ایک لاکھ ٹکڑے کردیے.. عورت نے ایسا کیوں کیا؟

image

عام طور پر پھٹے ہوئے نوٹ بینک میں تبدیل کروا لیے جاتے ہیں. البتہ چین میں پھٹے نوٹوں سے جڑا ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے.

دراصل زینگ نام کی خاتون جون 2024 میں صوبہ یوننان کے صدر مقام کونمینگ کے مقامی بینک میں کرنسی نوٹوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ٹکڑے لائی تھیں جنھیں ان کی ڈپریشن کی شکار بھابھی نے پھاڑ دیا تھا. البتہ اب زینگ کے بھائی کو پیسوں کی بہت ضرورت تھی اس لیے انھوں نے زینگ سے بینک سے مدد لینے کو کہا.

32 ہزار یوآن کی مالیت کے نوٹ جو اب ایک لاکھ ٹکڑوں میں تقسیم تھے، نوٹوں کی یہ حالت دیکھ کر بینک نے لینے سے انکار کردیا لیکن پھر زینگ کی کہانی سن کر انھوں نے کوشش کی.

بینک کی جانب سے 4 ملازمین نے 22 دن ان تھک محنت کے بعد ساری نوٹ جوڑ کر زینگ کو دے دیے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.