ججز کے اسکواڈ پرفائرنگ، 2 محافظ شہید

image

ڈی آئی خان میں ججز کے اسکواڈ پر فائرنگ سے دو محافظ شہید ہو گئے۔

ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے مطابق ٹانک سے آنے والے ججز کے اسکواڈ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ججز کی سکیورٹی پر مامور 2 محافظ شہید ہو گئے۔

حافظ محمد عدنان کے مطابق ججز پر فائرنگ کا واقعہ ہتھالہ کے قریب پیش آیا، علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے ججوں کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت کیا، شہید سکیورٹی اہلکاروں کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.