’میں تمہیں چِیر پھاڑ دوں گا‘، جان ابراہم کی ’کچھ نیا کریں‘ کے سوال پر رپورٹر کو دھمکی

image

بالی وُڈ اداکار جان ابراہم نے شاہ رخ خان اور دپیکا پاڈوکون کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ میں شاندار پرفارمنس دکھائی کیا اور اب 15 اگست کو ان کی نئی فلم ریلیز ہو رہی ہے۔

اپنی نئی ایکشن فلم ’ویدا‘ سے متعلق ایک صحافی کے تبصرہ نما سوال پر جان ابراہم نے کافی سخت الفاظ میں ردعمل دیا ہے۔

شوبز ویب سائٹ ’کُوئی مُوئی‘ کے مطابق صحافی نے ان کے بار بار ایکشن کرداروں میں جلوہ گر ہونے پر سوال اٹھایا تھا۔

ان دنوں جان ابراہم کی فلم کی پروموشن جاری ہے اور باکس آفس پر اس کی ٹکر میں اکشے کمار کی فلم ’کھیل کھیل میں‘ اور شردھا کپور کی ’سٹریٹ ٹُو‘ ہے۔

جمعرات کو جان ابراہم کی فلم ’ویدا‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جسے مداحوں نے پسند کیا ہے۔ فلم 15 اگست کو ریلیز ہو گی۔

گزشتہ روز ’ویدا‘ کے ٹریلر کی ریلیز کے موقعے پر صحافی نے جان ابراہم سے کہا کہ وہ ایکشن فلم کے علاوہ ’کچھ بھی نیا نہیں‘ کر رہے۔

اس پر جان ابراہم بھڑک اٹھے اور انہوں نے کہا کہ ’کیا میں برے سوالات اور احمق افراد کو مسترد کر سکتا ہوں۔‘

جان ابراہم یہاں رکے نہیں بلکہ انہوں نے رپورٹر سے سوال پوچھا کہ ’کیا آپ نے فلم دیکھ لی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ویدا‘ ماضی کے کام کی نسبت مکمل طور پر مختلف فلم ہے۔‘

جان ابراہم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ’فلم دیکھیے آپ، پھر آپ جج کریں۔ اس کے بعد آپ جو بھی کہیں میں حاضر ہوں۔ لیکن اگر آپ غلط نکلے تو میں آپ کو چیر پھاڑ دوں گا۔‘

اس ویڈیو کلب کے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین کا ملا جلا ردعمل دیکھنے آ رہا ہے۔

کچھ افراد جان ابراہم کے رویے پر بات کر رہے ہیں جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ رپورٹر کا سوال درست تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.