ایران اسرائیل کشیدگی: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ

image

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے نگران وزیر خارجہ علی باقری سے رابطہ کر کے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔

سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب علی باقری کے درمیان رابطہ ایران اسرائیل کشیدگی پر ہوا، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت کے ایک گیسٹ ہاؤس میں موجود تھے۔

ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ہر صورت لینے کا اعلان کرتے ہوئے اسے اپنے اوپر فرض قرار دیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے ملک کی عوام سے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ اسرائیل کے لیے مشکل ہو سکتے ہیں۔

ایران کے نگران وزیر خارجہ علی باقری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان پر واضح کر دیا ہے کہ ایران اپنی داخلی خود مختاری اور اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا پورا حق رکھتا ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان پیدا ہونے والی تازہ کشیدگی کے باعث امریکا، جرمنی اور اٹلی سمیت متعدد ممالک نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں بھی بند کر دی ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.