بنگلہ دیش میں سابق کپتان کے گھر کو آگ کیوں لگادی؟

image

گزشتہ روز بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد مشتعل مظاہرین نے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کے گھر کو نظر آتش کردیا.

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کھلنا ڈویژن سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ مشرف مرتضیٰ نے رواں برس کے شروع میں بنگلہ دیش میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران عوامی لیگ کے امیدوار کے طور پر مسلسل دوسری بار یہ نشست جیتی تھی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے پر مشتعل مظاہرین نے مشرفی مرتضیٰ کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اسے جلا ڈالا۔

واضح رہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مشرفی مرتضیٰ نے حسینہ واجد کی زیر قیادت عوامی لیگ میں 2018 میں شمولیت اختیار کرلی تھی.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.