عدنان سمیع کا بڑا اعلان سامنے آگیا

image

بھارتی گلوکار و موسیقار عدنان سمیع 9 سال بعد ایک رومانٹک فلم میں اپنی رومانٹک دھنوں کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘ میں کلام ’بھر دو جھولی‘ سے کروڑوں دل جیتنے کے بعد عدنان سمیع کی 9 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی ہو رہی ہے۔

’پنک ولا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق عدنان سمیع کے مداح یہ خبر سُن کر پھولے نہیں سما رہے ہیں، مداحوں کے طویل انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے والی ہیں، بالی ووڈ موسیقی کے دلدادہ افراد اب ایک بار پھر سے عدنان سمیع کی دھنوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب عدنان سمیع کو جَلد ہی بالی ووڈ کی آنے والی نئی میوزیکل ہارر فلم ’قصور‘ میں ایک بار پھر رومانوی دھنوں کے ساتھ سنا جا سکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’قصور‘ میں عدنان سمیع مشہور گلوکارہ پائل دیو کے ساتھ جاوید محسن کی میوزیکل ڈائریکشن میں کام کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’قصور‘ کی شوٹنگ کا دوسرا شیڈول اگلے ہفتے ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں تعمیر کیے گئے شاہانہ سیٹ سے شروع ہوگا جہاں اس رومانوی گانے کو فلمایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.