ارشد ندیم کا حکومت سے بڑا مطالبہ

image

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نےحکومت سے اپنے آبائی شہر میاں چنوں میں خواتین کے لیے یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

ارشد ندیم نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میری یہ خواہش یہ کہ میاں چنوں میں خواتین کے لیے ایک یونیورسٹی بنائی جائے تاکہ ہماری بہنیں جنہیں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ڈیڑھ سے دو گھنٹے کا سفر کرکے ملتان جانا پڑتا ہے ان کے لیے آسانی ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر حکومت میاں چنوں میں یونیورسٹی بناتی ہے تو یہ ہمارے شہر کے لیے اور اس کے ارد گرد جنتے بھی گاؤں ہیں وہاں کے لوگوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہوگی۔

ارشد ندیم کے اپنے شہر میں خواتین کے لیے یونیورسٹی بنانے کے مطالبہ کرکے سب کے دل جیت لیے۔

اداکارہ حبا بخاری بھی خواتین کے حق میں آواز اُٹھانے پر ارشد ندیم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.