طلبا کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا 1000 گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس اسکالر شپ کا اعلان

image

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے دس گورنمنٹ یونیورسٹیز کو 1000 گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت محکمہ آئی ٹی اور یونیورسٹیزکا اجلاس ہوا، چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری ودیگرحکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ایک ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس اسکالر شپ دس گورنمنٹ یونیورسٹیز کو دینے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ایک ہزار اسکالر شپس میں پچاس فیصد خواتین یونیورسٹی کے اساتذہ کو دی جائیں گی۔

مراد علی شاہ نے کہا ٹیکنالوجی کواپناکربےروزگاری کےمسائل حل کرسکتےہیں، آج کہیں بھی انٹرنیٹ پر بیٹھ کر نوجوان ڈالرکمارہے ہیں۔

انھوں نے زور دیا کہ بچوں اور نوجوانوں کوآئی ٹی کورسز کرنے چاہئیں جس سے روزگارمل سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.