ترکیہ کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

image

ترکیہ کے ایجین ریجن کے سیاحتی شہر ازمیر میں تیسرے روز بھی آگ بجھانے کا کام جاری ہے اور راتوں رات سیکڑوں لوگوں کو نکالا گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز لگنے والی آگ کو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے رہائشی علاقوں تک پھیلنے میں مدد کی۔

رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں کی وجہ سے گراؤنڈ کیے جانے والے ہیلی کاپٹر اور واٹر بابمبرز ہفتے کی صبح دوبارہ آگ بجھانے کی کارروائی میں شامل ہوگئے ہیں۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کا کہنا ہے کہ ازمیر کے پانچ متاثرہ اضلاع سے رات کو 900 رہائشیوں کو نکالا گیا ہے۔

ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ آگ کے گہرے دھوئیں نے ترکیہ کے تیسرے بڑے شہر کے آسمان کو سرخ رنگ میں تبدیل کردیا ہے۔

ترکیہ کے وزیر زراعت اور جنگلات ابراہیم یوماکلی نے کہا ہے کہ ’اس وقت 2 جہاز اور 11 ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ شہر میں رہنے والوں کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

ابراہیم یوماکلی نے مزید بتایا کہ آگ لگنے سے 16 ہزار ہیکڑ (3 ہزار 900 ایکٹر) کا علاقہ متاثر ہوئی ہے۔

شمال مغربی بولو اور مغرب میں آیدن سمیت ترکیہ کے دوسرے شہروں کے جنگلاتی علاقوں میں چھ مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایجین صوبے میں آیدین کے بوزدوغان ضلع میں آگ بجھانے کی کارروائیوں میں 300 افراد شامل ہیں، آگ بجھانے کے لیے 32 فائر ٹرک، 11 واٹر ٹینکر اور 5 بل ڈوزر کا استعمال کیا جارہا ہے۔

ضلع قرشی یاکا میں لگی آگ سے اب تک 16 گھر تباہ ہو چکے ہیں اور 87 گھروں اور 45 کاروباری جگہوں کو مجبوراً خالی کیا گیا ہے۔

آگ پھیلنے کی وجہ سے جانوروں کی ایک پناہ گاہ بھی خالی کر دی گئی ہے جبکہ جنگلات میں لگی آگ کے دھوئیں سے بیراک کلی اور چیغلی سمیت شہر کے متعدد حصے متاثر ہوئے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی شدید موسمی حالات کا سبب بن رہی ہے جن میں ہیٹ ویوز کی شدت میں اضافہ ہونا بھی شامل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.