بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان ایک دن میں کتنے گھنٹے سوتے ہیں؟

image

بالی وُڈ کنگ شاہ رخ نے اپنے روزمرہ کے معمولات اور آرام کے اوقات سے متعلق حال ہی میں گفتگو کی ہے۔

شاہ رخ خان نے برطانوی اخبار دی گارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ وہ کیسے صبح پانچ بجے سو کر نو بجے جاگ جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ رات دو بجے گھر پہنچتے ہیں اور سونے سے پہلے دو گھنٹے تک ورزش کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے کہا ’میں صبح پانچ بجے سوتا ہوں۔ یعنی جب مارک ولبرگ اٹھتے ہیں تو میں سونے لگتا ہوں۔ اگر میری کوئی شوٹنگ ہو تو میں 9 یا 10 بجے اٹھ جاتا ہوں۔ اس کے بعد میں رات دو بجے گھر واپس آ کر پہلے نہاتا اور پھر سونے سے پہلے ورزش کرتا ہوں۔‘

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان دن میں ایک ہی کھانا کھاتے ہیں۔ وہ دن میں ڈیڑھ گھنٹہ ورزش کرتے ہیں۔

انہوں نے کوورنا وبا کے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’وبا کے دوران جب کچھ بھی کرنے کو نہیں تھا تو میں سب سے کہتا تھا کہ اٹالین کھانے بنانا سیکھو اور ورزش کرو۔ اس وقت میں ورزش کرتا تھا اور میں نے اپنی باڈی بھی بنائی۔‘

حال ہی میں لوکارنو فلم فیسٹیول کے 77ویں ایڈیشن میں شاہ رخ خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ’دی پرادو آلا کریریا‘ سے بھی نوازا گیا ہے۔

شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ ’وہ کئی مختلف قسم کی فلمیں کرنا چاہتے ہیں جو شاید خاص عمر کے حساب سے ہوں۔ میں گزشتہ چھ سات برس سے اس کوشش میں لگا ہوا ہوں۔‘

’میں اس بارے میں سوچ رہا تھا اور میں نے اس کا ذکر فلم میکر سوجوئے گھوش سے اس وقت کیا جب ایک دن ہم ساتھ بیٹھے تھے۔‘

شاہ رخ خان نے بتایا کہ ’میں آج کل جس نئی فلم پر کام کر رہا ہوں اس کا نام کنگ ہے۔ اس پر کام شروع ہو چکا ہے اور مجھے اس کے لیے اپنا وزن کچھ کم کرنا ہو گا۔‘

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کچھ اطلاعات یہ بھی ہیں شاہ رخ خان کی نئی فلم کنگ میں ان کی اداکارہ بیٹی سہانہ خان کو بھی کاسٹ کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.