پاکستان کے ہیرو ارشد ندیم کے چرچے بھارت میں بھی خوب ہورہے ہیں.
اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنے والے بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے ایک انٹرویو میں ارشد ندیم کی بایوپک کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی.
نیرج چوپڑا نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنتی ہے تو ان کے لئے ایسے اداکار کا انتخاب کرنا چاہیے جس کا قد لمبا ہو.
اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ اگر فلم بھارت میں بنتی ہے تو میں ارشد ندیم کے کردار کے لیے امیتابھ بچن کا انتخاب کروں گا. جبکہ ارشد ندیم ن نیرج چوپڑا کے کردار کے لیے شاہ رخ خان کا انتخاب کیا۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں شریک پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا آپس میں بہترین دوست بھی ہیں.