بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان

image

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 11 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں 21 اگست کو مدمقابل آئیں گی جس کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم چار فاسٹ بولر کے ساتھ بنگال ٹائیگر پر جھپٹنے کی تیاری کرے گی۔

عبداللہ شفیق اور صائم ایوب بطور اوپنر میدان میں اتریں گے، کپتان شان مسعود ون ڈاؤن کی پوزیشن پر کھیلیں گے جبکہ بابر اعظم چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔

مڈل آرڈر میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سعود شکیل موجود ہیں۔

آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو بطور آل راؤنڈر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، فاسٹ بولرز میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.