عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر

image

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں ریفرنس تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن نے دائر کیا جو دو جلدوں پر مشتمل ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس کا رجسٹرار احتساب عدالت جائزہ لیں گے، اعتراضات دور کرنےکے بعدریفرنس احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج کو بھجوایا جائےگا جس کے بعد ایڈمنسٹریٹو جج ریفرنس پرخود یا کسی دوسری احتساب عدالت کومنتقل کرنےکافیصلہ کریں گے۔

ایڈمنسٹریٹو جج ناصرجاوید رانا پہلے ہی 190 ملین پاؤنڈریفرنس پرسماعت کررہے ہیں۔

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی تھی اور دونوں کو 13 جولائی کوگرفتارکیا گیا تھا جب کہ دونوں تفتیش کےلیے37 دن نیب کی تحویل میں رہے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے سوال نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا اور دونوں ملزمان نے سوال نامے کے جوابات نیب کو جمع کرا دیے تھے جس کے بعد تفتیش مکمل ہونے پر 19 اگست کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جوڈیشل کردیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts