ایران: یزد میں پاکستانی زائرین کی بس المناک حادثے کا شکار، 35 افراد جانبحق،25زخمی

image

ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آگیا، حادثے میں 35 افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ہیں، حادثے کا شکار بس میں 53 زائرین سوار تھے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں موجود مولانا قمر عباس نقوی کا دعویٰ ہے کہ حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ بس میں 14 خواتین سمیت 50 سے زائد افراد سوار تھے، بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی، 10 افراد خیرپور اور 6 افراد کا تعلق کشمور سےتھا۔

ایران میں موجود قافلے کے سر براہ سید اطہر شمسی نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قافلے میں دو بسیں شامل تھیں، ایک بس میں وہ خود بھی سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ زائرین دو بسوں میں سوار تھے، پاسپورٹ اور کاغذات کے مسائل کی وجہ سے ان کی بس پیچھے رہ گئی، آگے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.