راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

image

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے 3 کھلاڑی 16 رنز پر آؤٹ ہو گئے، آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود اور بابر اعظم شامل ہیں۔

عبداللّٰہ شفیق 2، شان مسعود 6 اور بابر اعظم صفر رن پر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے 2 اور حسن محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بولنگ ہی کرنا چاہتے تھے، ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے آپ کو 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں، ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوتا ہے۔

بنگلادیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ نمی کے باعث ہمارے سیم بولرز کو مدد ملے گی، ہماری ٹیم میں آل راؤنڈرز اور سیم بولرز کا کمبی نیشن ہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

عبداللہ شفیق۔ صائم ایوب ۔ شان مسعود (کپتان) بابر اعظم ۔ سعود شکیل ( نائب کپتان) محمد رضوان ( وکٹ کیپر) سلمان علی آغا ۔ شاہین شاہ آفریدی ۔ نسیم شاہ ۔ خرم شہزاد اور محمد علی۔

بنگلہ دیش اسکواڈ

نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز ، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شریف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن۔

میچ آفیشلز

ایڈرین ہولڈ سٹوک اور رچرڈ کیٹلبرو ( آن فیلڈ امپائرز) مائیکل گف (تھرڈ امپائر) راشد ریاض ( فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.