اسرائیل اچانک اور ناقابل یقین حملوں سے ششدر رہ جائے گا: ایران

image

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کوئی بھی جوابی کارروائی اس طرح کی جائے کہ وہ ناقابلِ یقین اور اچانک حملوں سے ششدر ہوکر رہ جائے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر جوابی حملے کا ایک مقصد یہ بھی ہونا چاہیے کہ مستقبل میں کسی کو بھی ایران پر حملے کی جرات نہ ہو۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ایران اسرائیل کے خلاف انتہائی اچانک اور مکمل طور پر غیر متوقع جوابی کارروائی اس طرح کرے کہ اسرائیلیوں کی آنکھیں آسمان یا ریڈار اسکرینوں پر جمی ہوں اور اچانک زمین یا فضا سے یا پھر دونوں اطراف سے اچانک اور ناقابل یقین حملوں سے ششدر رہ جائیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی پر احتیاط کے ساتھ غور کرنا چاہیے تا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔ جس کے لیے وقت، شرائط اور طریقہ کار میں ہم آہنگی رکھی جائے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب 31 جولائی کو تہران کے ایک حساس مہمان خانے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو مبینہ طور پر اسرائیل نے ایک میزائل حملے میں شہید کیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے ایران نے اسرائیل پر حملے کا اعلان کر رکھا ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.