ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر کیسے حادثے کا شکار ہوا تھا؟ وجوہات سامنے آگئیں

image

ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں۔

ایرانی میڈیاکےمطابق حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں اور تحقیقاتی رپورٹ میں حادثے کی دو وجوہات کا تعین کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی پہلی وجہ موسم کی صورتحال کا سازگار نہ ہونا تھا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں حادثے کی دوسری وجہ گنجائش سے زیادہ افراد کا ہیلی کاپٹر میں سوار ہونا تھا، ہیلی کاپٹر زیادہ وزن اٹھانے کے قابل نہیں تھا جس کی وجہ سے پہاڑ سے ٹکرایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سکیورٹی پروٹوکول کے دو اضافی افراد سوار تھے۔

ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی 19 مئی کو دیگر ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

ایرانی فوج نے حادثے کے بعد ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کسی حملے یا سازش کا امکان مسترد کر دیا تھا۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.