پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن: سعود شکیل اور رضوان کی شاندار سنچریاں

image

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے جہاں محمد رضوان اور سعود شکیل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری ہے۔

سعود شکیل اور محمد رضوان دونوں نے اپنے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی یہ تیسری سنچری اسکور کی ہے۔

قومی ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز چار وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے اننگز آگے بڑھائی، اس وقت سعود شکیل اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں اور ٹیم کا اسکور 295 رنز ہے۔

پہلا دن:

کھیل کے پہلے دن بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نئی گیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو جلد ہی آؤٹ کردیا۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے کھیل کے پہلے روز 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 3 کے مجموعی اسکور گری جب عبد اللہ شفیق 2 رنز پر پویلین لوٹے پھر دوسری وکٹ 14 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود کی گری جو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کو تیسرا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 2 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈک آؤٹ ہوئے، ان کے بعد وکٹ پر جمے ہوئے نوجوان بیٹر صائم ایوب 56 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے اب تک شریف الاسلام اور حسن محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.