اثرا سینٹر میں مختصر دورانیہ کے ڈراموں کا شاندار مقابلہ

image

ظھران میں کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر سینٹر (اثرا سنٹر) میں رواں ماہ منعقد ہونے والے چوتھے اثرا شارٹ پلے تھیٹر نئی قسم کی دریافت ہے۔

عرب نیوز کے مطابق مختصر دوارنیے کا ہر ڈرامہ پانچ دن کے لیے پیش کیا جا رہا ہے جس کے اختتام پر ایوارڈ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

اثرا میں تھیٹر اور سنیما کے ڈائریکٹر پال بیرن نے بتایا کہ ’2024 کا شارٹ پلے مقابلہ اس ایونٹ میں حصہ لینے والوں کی اعلیٰ مہارت  ظاہر کرتا ہے۔

پال بیرن نے بتایا کہ ’رواں سال ہم نے سٹیج  پر اداکاروں اور تخلیقی ٹیموں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے ساتھ ڈرامہ پروڈکشن کا ماضی کے مقابلوں میں نئی سطح کا  منفرد تعاون دیکھا ہے۔‘

2024 میں شارٹ پلے تھیٹر میں حصہ لینے والے بہترین تھیٹر لائٹنگ ڈیزائن، بہترین تھیٹر ملبوسات، بہترین تھیٹر ڈائریکٹر اور بہترین اداکار اور اداکارہ جیسے زمروں میں انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر تھیٹر کے ٹکٹوں کی طلب شاندار کامیابی کے زمرے میں آتی ہے جو تھیٹر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس قسم کے ڈرامے دیکھنے والوں کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔

اثرا سنٹر میں پیش کردہ ڈراموں میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔ فوٹو عرب نیوزاثرا تھیٹر میں کمیونٹی کے لیے لاتعداد کہانیاں ہیں جو سٹیج کے ذریعے پرفارم کرنے کی مستحق ہیں اور اس طرح کے مقابلے یہ موقع فراہم کرتے ہیں۔

تھیٹر کے شعبے میں پیشہ ور افراد کی جانب سے ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کے مالک نئے اداکاروں کو تربیت دی گئی ہے جنہوں نے 9 ڈرامہ نگاروں کی کہانیوں کو سٹیج پر پرفارم کیا ہے۔

اثرا سنٹر میں 2021 سے پیش کئے جانے والے ڈراموں میں  مثبت تبدیلیاں آئی ہیں اور سٹیج ڈرامہ ٹیلنٹ کے معیار کو بڑھا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.