پی سی بی کی کرکٹ شائقین کیلئے اسٹیڈیم میں فری انٹری کا اعلان

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے اب وہ پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں مفت دیکھ سکیں گے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے اور آج میچ کا تیسرا دن ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دو دنوں میں اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کر دیا ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق ٹیسٹ میچ مفت دیکھنے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے تماشائیوں کو اصل شناختی کارڈ یا ب فارم ساتھ لانا ہوگا۔

پی سی بی نے اس کے ساتھ ہی مذکورہ ٹیسٹ میچ کے لیے پہلے سے خریدے گئے ٹکٹس کی رقم بھی واپس کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ شائقین کی سہولت کے لیے دو روٹس پر مفت شٹل سروس چلتی رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگ 6 وکٹوں پر 448 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے چائے کے وقفے تک چار وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لیے ہیں اور اسے پہلی اننگ کا خسارہ ختم کرنے کے لیے ابھی بھی 249 رنز درکار ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.