مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ؛ تمام افراد ہلاک

image

تھائی لینڈ کے مشرقی طیارے میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ پرواز کے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں ڈومیسٹک پرواز کے لیے ایک چھوٹے مسافر طیارے نے بنکاک کے مرکزی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

جس پر سرچ آپریشن کیا گیا اور طیارے کا ملبہ تھائی لینڈ ہوائی اڈے سے تقریباً 40 کلومیٹر دور مینگرووز کے دلدل سے مل گیا۔

بدقسمت طیارے میں 5 مسافر 2 ایئرہوسٹس اور ایک پائلٹ اور ایک معاون پائلٹ سوار تھے۔ جن میں سے کوئی زندہ نہیں بچا۔

مرنے والے پانچوں مسافروں کا تعلق ہانگ کانگ سے تھے اور وہ چینی نژاد شہری تھے جب کہ ایئرہوسٹس اور پائلٹس تھائی شہری تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جنگل والے علاقے کے درمیان دلدل اور پانی میں جہاز کے ٹکڑے بکھرے ہوئے ہیں۔

حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.