تھائی لینڈ جانے والے سیاحوں کے لئے بڑی خوشخبری

image

بیرون ملک جانے والے سیاحوں کو ویزا پر صرف گھومنے کی اجازت ہوتی ہے وہ وہاں پر کوئی کام نہیں کرسکتے لیکن لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پارٹ ٹائم کام کرکے کچھ پیسے کماسکیں۔

اب تھائی لینڈ نے نئی ویزا اسکیم متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے سیاحوں کو ملک میں دیر تک قیام کرنے اور وہاں کام کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

ڈیسٹی نیشن تھائی لینڈ ویزا (ڈی ٹی وی) نامی اس نئی ویزا اسکیم کا آغاز 15 جولائی کو کیا گیا تھا جس کا مقصد وہ لوگ جو آن لائن گھروں سے کام کرتے ہیں یا آفس جائے بغیر کہیں سے بھی ڈیجیٹل ذرائع سے اپنی ڈيوٹی کر سکتے ہیں، یا اس طرح کے فری لانسرز اور جنہیں ڈیجیٹل خانہ بدوش کہا جاتا ہے، انہیں ملک میں 180 دن تک رہنے کی اجازت ہونے کے ساتھ ہی بطور سیاح کام کرنے بھی اجازت ہو گی جب کہ ایسی سفری دستاویز 5 سال کے لیے کارآمد ہوں گی۔

تھائی لینڈ کے قونصلر امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ناروچائی ننناد نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ 47 سفارت خانوں اور قونصل خانوں سے تقریباً 1200ڈی ٹی وی ویزا پہلے ہی باضابطہ طور پر منظور ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بھی 40 سے زیادہ سفارت خانے اور قونصل خانے ایسے ہیں جن کی جانب سے ابھی تک ڈی ٹی وی ویزوں کی تعداد فراہم نہیں کی گئی ہے کیونکہ ان کے درخواست دہندگان کو ای ویزا سسٹم کے ذریعے ریکارڈ نہیں کیا جاتا ہے۔

تھائی لینڈ طویل عرصے سے سیاحوں کے طویل قیام کے لیے ایک مقبول مقام رہا ہے لیکن اس ملک کو سیاحوں کے پاس قانونی ویزا یا ورک پرمٹ نہ ہونے جیسے مسائل کا بھی سامنا رہا ہے۔

حالیہ برسوں میں بہت سے سیاح غیر قانونی طور پر ملک میں رہ کر دور سے کام کرتے رہے ہیں، اس کے لیے انہیں نیا ویزا لینے یا ویزا میں توسیع کرانی پڑتی ہے تاکہ وہ اپنا عارضی قیام جاری رکھ سکیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.