پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان تبدیل کرنے کا اہم فیصلہ

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ویمن ٹیم کی کپتان کو تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان تبدیل کرنےکا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندا ڈار کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ندا ڈار کو ہٹا کر ویمن ٹیم کی نئی کپتان فاطمہ ثنا کو مقرر کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان ویمن ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں ہوگا۔ ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کھیلنے والی پاکستان ویمن ٹیم میں ایک تبدیلی کی جارہی ہے۔ صدف شمس کو اسکواڈ میں نجیہہ علوی کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ نجیہہ علوی واحد ٹریولنگ ریزرو ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ندا ڈار کو ان کی انفرادی کارکردگی اور کپتانی کی صلاحیتوں کی وجہ سے تبدیل کیا جا رہا ہے، فاطمہ ثنا کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائےگا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.