آریان خان اپنے والد شاہ رخ خان کی طرح محنتی ہیں: اداکار منوج پاہوا

image

بالی وُڈ کے اداکار منوج پاہوا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنے والد کی طرح محنتی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق آریان خان ویب سیریز ’سٹارڈم‘ کے ذریعے بطور ہدایت کار اپنا ڈیبیو کرنے والے ہیں۔

اس ویب سیریز کی مرکزی کاسٹ میں منوج پاہوا بھی شامل ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں منوج پاہوا نے ویب سیریز کے دوران آریان خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی اور اُن کی شاہ رخ خان سے ملنے والی عادات کا ذکر کیا۔

منوج پاہوا کہتے ہیں کہ ’آریان نوجوان اور محنتی ہیں۔ اس سیریز کی شوٹنگ کے مراحل بہت لمبے تھے لیکن اس دوران بہت مزہ آیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے علم ہے کہ اگر ضرورت ہو تو شاہ رخ خان ایک دن میں 18 سے 20 گھنٹے تک کام کرتے ہیں۔ وہ بہت محنتی ہیں اور میں نے یہی چیز آریان میں بھی دیکھی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’شاہ رخ خان پیار اور عزت کرنے والے ہیں۔ اُن سے مل کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ آپ کو بہت عرصے سے جانتے ہیں۔ اگر آپ اُن کے دفتر جائیں تو وہ آپ کو گیٹ تک رخصت کرنے آئیں گے۔‘

اداکار نے مزید بتایا کہ ’ایک دن میں نے منت (شاہ رخ خان کے گھر) سے آریان کا کھانا آتے دیکھا تو میں نے کہا مجھے بھی کھانا ہے۔ اس کے بعد آریان میرے لیے بھی کھانا منگواتے رہے۔ میں سیما کو بتاتا تھا کہ میں نے شاہ رخ خان کے گھر سے کھایا ہے۔‘

خیال رہے کہ ویب سیریز سٹارڈم کو شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ گوری خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس سیریز کی کاسٹ میں سنی دیول اور مونا سنگھ بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts