چیمپئنز کپ کی ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز کپ کی ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان کر دیا۔

مینٹورز میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس شامل ہیں، ان مینٹورز کا پہلا اسائنمنٹ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپئنز ون ڈے کپ ہو گا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں، ان کی موجودگی پاکستان کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہو گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی سی بی پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو مینٹور رہتے ہوئے بطور پلیئر کھیلنے کی اجازت ہو گی، سرفراز احمد مینٹورز میں شامل واحد ایکٹیو کرکٹر ہیں۔

سرفراز احمد نے آخری فرسٹ کلاس میچ اس ماہ بنگلادیش اے کے خلاف کھیلا تھا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفرازاحمد مینٹور رہتے ہوئے پروفیشنل کرکٹ بھی جاری رکھ سکیں گے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.