راولپنڈی ٹیسٹ: شکیب الحسن پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

image

راولپنڈی ٹیسٹ میں محمد رضوان پر بال پھینکنے پر بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

محمد رضوان کو گیند مارنے کی کوشش پر آئی سی سی نے شکیب الحسن کیخلاف سخت ایکشن لے لیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں دن شکیب الحسن نے پاکستان کی دوسری اننگز کے 33 ویں اوور میں بیٹنگ کیلئے کریز پر موجود محمد رضوان کی طرف گیند پھینکی تھی۔

محمد رضوان بیٹنگ کیلئے تیار ہونے میں کافی وقت لے رہے تھے جس پر بولنگ کرانے والے شکیب الحسن نے غصے میں آکر گیند رضوان کی طرف پھینکی۔

شکیب الحسن کی اس حرکت پر امپائر بھی حیران رہ گئے تھے اور انہوں نے موقع پر ہی شکیب الحسن کو تنبیہ کی تھی۔

آئی سی سی نے شکیب الحسن کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.