کسی کی خواہش پر نہیں، کرکٹ ٹھیک کر کے جاؤں گا، محسن نقوی

image

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ کرکٹ کو ٹھیک کر کے ہی جاؤں گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب سے عہدہ سنبھالا ہے کچھ لوگوں کی خواہش ہے میں چلا جاؤں۔ ایسے نہیں بلکہ کرکٹ کو ٹھیک کر کے ہی جاؤں گا۔ میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سے شکست بہت مایوس کن ہے۔ پچ کی رپورٹ طلب کی ہے جو منگل تک آجائے گی۔ وقار یونس نے گزشتہ تین چار ہفتے ساتھ دیا ہے اور مینٹورز کو سلیکشن میں مدد دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ کو کیا ہو گیا ہے؟کیون پیٹرسن

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کا یہ حال آج سے نہیں ہے۔ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی خراب ہے اسے بہترکریں گے۔ چیزوں کو بہترکریں گے اور پوری امید ہے کہ اچھے نتائج آئیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.