قومی کرکٹر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

image

جارح مزاج بلے باز نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور لکھا کہ الحمد اللہ، نئے سفر کا آغاز۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تیز ترین سنچری بنانے والے بائیس سالہ کرکٹر کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی۔ شادی کی تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، حسن نواز نے دھانی رنگ کے کرتا شلوار کے ساتھ آف وائٹ کوٹ زیب تن کیا۔

دلہن کے لباس کا رنگ بھی دھانی ہی تھا۔ کرکٹر کے مداحوں نے ان کی شادی پر انہیں مبارکباد اور ڈھیروں دعائیں دی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.