ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کے بعد نتاشا کی انسٹا اسٹوری وائرل

image

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کے بعد ان کی سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کی مبہم پوسٹ سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ میں ہاردک پانڈیا کی سابق اہلیہ اور سربیا کی ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ کا کہنا تھا کہ محبت دوسروں کی توہین کرنے کا نام نہیں۔ محبت صابر اور مہربان ہوتی ہے۔محبت نہ دوسروں کی غلطیوں کا حساب رکھتی ہے اور نہ ہی مغرور ہوتی ہے۔ محبت کو جلد غصہ بھی نہیں آتا۔

نتاشا نے مزید کہا کہ محبت تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ہمیشہ اعتماد کرتی اورپرامید ہوتی ہے۔ محبت کبھی بھی ناکام نہیں ہوتی۔ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ کے درمیان رواں سال جولائی میں طلاق ہوئی تھی۔ ہاردک سے علیحدگی کے بعد نتاشا اپنے بیٹے آگستیا کے ساتھ سربیا منتقل ہوگئی ہیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.