پی سی بی نے طلباء کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا

image

پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلباء کے لیے مفت داخلے کا اعلان کر دیا۔

راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ30 اگست سے3 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلبہ کو یونیفارم میں ہونا چاہیے اور اپنے تعلیمی اداروں کے کارڈز ساتھ لانا ہوگا۔

طلبہ کسی بھی وی آئی پی انکلوژرز (عمران خان اور جاوید میانداد) (سیٹ کی دستیابی سے مشروط) اور پریمیم انکلوژرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) سے میچ دیکھ سکیں گے۔

پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے ٹیسٹ میں بھی شائقین کے لیے مفت شٹل بس سروس کی سہولت رہے گی۔طلباء کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔

 


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.