محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

image

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید مون سون بارشوں کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 31 اگست تک مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگا اور بالائی خیبرپخونخوا اور گلگت بلتستان میں گلیئشیر لیک آوٹ برسٹ کی صورتحال بن سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق اس وقت ہوا کا شدید دباؤ بھارتی گجرات کے شمال میں موجود ہے، ہواؤں کا یہ سلسلہ اگلے 24 گھنٹوں تک پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

29 اگست سے ایک مغربی لہر بھی ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہو سکتی ہے جبکہ 27 سے 31 اگست کے دوران کراچی ، حیدرآباد ، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہد بینظرآباد میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

کچھ علاقوں میں شدید جبکہ چند مقامات پر طوفانی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان میں خضدار ، قلات، لسبیلہ، آوران، نصیر آباد، سبی، جفعرآباد، ژوپ، کوئٹہ، زیارت، میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کےعلاوہ پنجاب میں مری، گلیات، اٹک، چکوال، میں تیز بارش متوقع ہے، چترال، دیر، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، شانگلہ، مردان، صوابی میں بھی شدید بارشیں ہونے کی پیشگوئی ہے۔

بارشوں سے سندھ، بلوجستان، جنوبی اور وسطی پنجاب کے نیشبی علاقے زیر آب انے کا خدشہ ہے جبکہ بالائی خیبرپخونخوا اور گلگت بلتستان میں گلیئشیر لیک آوٹ برسٹ کا بھی خطرہ ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts