نائیجیریا میں تباہ کن سیلاب سے 170 افراد ہلاک

image

نائیجیریا میں سیلاب کے باعث 170 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے۔

نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نائیجیریا (NEMA) کے ترجمان مانزو ازیکیل نے بتایا کہ ملک کے شمالی حصّے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کے دیگر حصّے بھی شدید بارشوں اور نائجر اور بینوے دریا کے پانی کی سطح میں اضافے کے باعث خطرے میں ہیں۔

مانزو ازیکیل نے بتایا کہ نائیجیریا میں سیلاب کا رُخ عام طور پر ملک کے وسطی اور جنوبی حصّوں میں جانے سے پہلے شمال کی جانب ہوتا ہے کیونکہ پانی ہمیشہ اوپر سے نیچے کی طرف بہتا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ نائیجیریا کے کچھ حصّے برسات کے موسم میں عموماً سیلاب کا شکار ہوتے ہیں لیکن موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس سال ملک کے ان علاقوں میں بھی سیلاب آیا جہاں پہلے کم و بیش ہی کبھی سیلاب آئے ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.