جماعت اسلامی کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے پابندی اٹھالی

image

ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں قائم بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی بنگلادیش اور اس کے طلبہ ونگ پر لگائی گئی پابندی ختم کردی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم چھاترو شبر کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت نہیں ہوسکے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت اسلامی اور اس کے اسٹوڈنٹ ونگ پرپابندی کاحکم منسوخ کردیا گیا ہے، جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹانےکا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا۔

خیال رہے کہ بنگلادیش کی سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے اگست میں جماعت اسلامی پر دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم پر پابندی عائد کردی تھی۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد 5 اگست کو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیکر ملک سے فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد طلبہ تحریک کے نامزد کردہ ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.