اسرائیل کے مغربی کنارے پر حملے جاری، 10 فلسطینی شہید

image

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے حملے میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمال میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔  آپریشن کا مقصد مطلوبہ افراد کی گرفتاری اور بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا ہے۔ بیان کے مطابق آپریشن میں فضائی معاونت بھی شامل ہے۔ لڑائی کے متوقع مقامات کے مطابق فلسطینی آبادی کے منظم انخلا کا بھی امکان ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی سے بات چیت میں ہلال احمر کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے جنین شہر میں اور اس کے نزدیک 6 فلسطینیوں کو شہید کیا جبکہ طوباس شہر کے قریب الفارعہ کیمپ پرحملے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فورسز کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمال میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک مختصر فوجی بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی جنین اور طولکرم شہر میں شروع کی گئی ہے۔ آپریشن کا مقصد مطلوبہ افراد کی گرفتاری اور بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا ہے۔ بیان کے مطابق آپریشن میں فضائی معاونت بھی شامل ہے۔ لڑائی کے متوقع مقامات کے مطابق فلسطینی آبادی کے منظم انخلا کا بھی امکان ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.