ویسٹ انڈیزکے فاسٹ بائولر شینن گیبریل نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

image

ویسٹ انڈیزکے فاسٹ بائولر شینن گیبریل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاہے۔

شینن گیبریل نے اپنے انسٹاگرام پیج پر لکھا کہ گزشتہ 12 سالوں کے دوران، میں نے خود کو ویسٹ انڈیز کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے لیے وقف کیا ۔اس پیارے کھیل کو اعلیٰ سطح پر کھیلنے سے مجھے بے پناہ خوشی ملی ہے، لیکن جیسا کہ کہاوت ہے، تمام اچھی چیزوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

بابوسر ٹاپ پر سیزن کی پہلی برفباری

گیبریل نے مزید لکھا کہ میں اپنے خاندان اور مجھے ویسٹ انڈیز کے لیے کھیلنے کے دوران ملنے والی بے شمار نعمتوں اور محبتوں کے لیے خدا کا شکر ادا کرنا چاہوں گا۔اس کے علاوہ میں کرکٹ ویسٹ انڈیز کے منتظمین، کوچز اور عملے کے اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے 2012 کے لارڈز ٹیسٹ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور ٹیسٹ فارمیٹ میں 32.21 کی اوسط سے 166 وکٹیں حاصل کیں جن میں پانچ وکٹیں چھ مرتبہ حاصل کیں،انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ گزشتہ سال پورٹ آف سپین میں بھارتی ٹیم کے خلاف کھیلا تھا۔

مولانا قاضی عبدالرشید حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

36 سالہ شینن گیبریل نے اپنے 12 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریئرکے دوران 59 ٹیسٹ ،25 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.