دنیش کارتک نے بابراعظم کو اہم مشورہ دیدیا

image

سابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کی خراب فارم پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

ایک انٹرویومیں بات کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک نے بابراعظم کی صلاحیتوں کی تعریف کی لیکن بطور کپتان انکی کارکردگی پر سوال اٹھالیا۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں بابراعظم پر کپتانی کا بوجھ نظر آرہا ہے کیونکہ انکی پرفارمنس میں فرق آیا ہے، وہ بہت زیادہ دباؤ میں کھیل رہے ہیں۔

دنیش کارتک نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں جلد اننگز ڈکلئیر نہیں کرنا چاہیے تھا بلکہ اپوزیشن پر دباؤ بڑھانے کیلئے زیادہ دیر تک بیٹنگ کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈمیسٹک کرکٹ میں بین الاقوامی کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کو کھلانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ تجربہ حاصل کرسکیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.