منی لانڈرنگ کیس اور چندرشیکھر سے تعلق، جیکلین نے مشکلات پر کیسے قابو پایا؟

image

بالی وُڈ کی مشہور اداکارہ جیکلین فرنینڈز سکیش چندرشیکھر کے ساتھ مبینہ تعلق کی وجہ سے اکثر سرخیوں کا حصہ رہتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں کہا گیا ہے کہ خدا پر پختہ ایمان اور باقاعدہ مراقبہ کرنے کی وجہ سے وہ خوف اور ڈر سے محفوظ رہتی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک خبر کے مطابق ایک انٹرویو میں جب جیکلین فرنینڈز سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے کام کے علاوہ کے دیگر چیزوں پر دھیان دینے سے کیسے خود کو بچاتی ہیں؟

’مرڈر ٹُو‘ کی ہیروہین جیکلین فرنینڈز نے اس سوال کا جواب کچھ یوں دیا کہ ’مثبت اور منفی پہلو ہمیشہ ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔‘

جب جیکلین فرنینڈز سے پوچھا گیا کہ زندگی میں پیش آنے والی مختلف مشکلات میں وہ کیسے خود کو توانا رکھتی ہیں؟

اس پر جیکلین فرنینڈز کا کہنا تھا کہ ’خدا کی ذات پر کامل یقین ان کے لیے اس ضمن میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔‘

وہ بتاتی ہیں کہ ’یہ (خدا کی ذات پر یقین) ہمیشہ سے ہی میری زندگی میں ایک بہت مضبوط قوت رہی ہے اور اسی کی وجہ سے مجھے مشکل وقت میں کوئی پریشانی پیش نہیں آتی۔‘

جیکلین فرنینڈز کی جانب سے مزید کہا گیا کہ وہ باقاعدگی سے مراقبہ کرتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں مثبت اور منفی لوگوں میں فرق کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور یہ انہیں خاندان اور اچھے لوگوں کو قریب رکھنے میں مدد بھی فراہم کرتا ہے۔

جیکلین فرنینڈز کہتی ہیں کہ وہ اپنی ہمدردی کی صلاحیت کو کمزوری نہیں بلکہ ایک طاقت سمجھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انسانوں، جانوروں اور قدرت کی عزت کی جانی چاہیے۔

جیکلین فرنینڈز کو گزشتہ ماہ  لین دین کے معاملات پر نظر رکھنے والی انڈین ایجنسی ای ڈی(انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے سکیش چندرشیکھر کے 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شُبے میں جواب دہی کے لیے طلب کیا تھا۔

اس سے قبل بھی جیکلین فرنینڈز اس معاملے میں مختلف اداروں کے سامنے پیش ہوتی رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.