چیمپئنز ون ڈے کپ 2024، چیئرمین پی سی بی کا انٹری فری کرنے کا اعلان

image

پاکستان کرکٹ بورڈنے  شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے فائنل اور سیمی فائنل کے علاوہ باقی میچز میں انٹری فری کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس کے بعد شائقین کیلئے انٹری فری کرنے کا اعلان ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتے ہیں، کافی عرصے بعد فیصل آباد میں کسی بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلہ دیش ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ، پاکستان کو 12 رنز کی برتری

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کپ سے نہ صرف ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ بھی بہتری آئے گی ۔ اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، مشیر بلال افضل، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر کمرشل، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیا سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شریک ہوئے ۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر 2024 تک اقبال اسٹیڈیم میں منعقد ہو گا۔ جس میں پانچ ٹیمیں ڈولفنز، لائنز، پینتھرز، اسٹالینز، اور وولفوز شرکت کریں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.