سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری

image

سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر شمالی ایران کے علاقے میں گرا جس کے نتیجے میں صدر اور وزیر خارجہ سمیت سات دیگر افراد جاں بحق ہو گئے تھے اس حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سپریم بورڈ کی حتمی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ اس خطے کے خراب موسمی اور ماحولیاتی حالات ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی بنیادی وجہ شدید اور بڑھتی ہوئی دھند کا اچانک نمودار ہونا ہے جس کے سبب ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے حادثےکا شکار ہوا۔

یاد رہے کہ مئی میں ایرانی فوج نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر پر حملے کے کسی قسم کے کوئی شواہد نہیں ملے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.