یرغمالیوں کو غزہ سے زندہ واپس نہ لانے پرنیتن یاہو نے عوام سے معافی مانگ لی

image

غزہ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد عوامی غم و غصے پر وزیراعظم نیتن یاہو گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کو زندہ واپس نہ لانے کے لیے معافی کا طلب گار ہوں، ہم ان کے بہت قریب تھے لیکن ہم کامیاب نہ ہوسکے، حماس کو یرغمالیوں کی ہلاکت کی بھاری قیمت چُکانی ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یرغمالیوں کو غزہ سے زندہ واپس نہ لانے پر عوام سے معافی مانگ لی۔

پیر کو ایک پریس کانفرنس میں نیتن یاہو نے کہا کہ یرغمالیوں کو زندہ واپس نہ لانے کے لیے معافی کا طلب گار ہوں، ہم ان کے بہت قریب تھے لیکن ہم کامیاب نہ ہوسکے، حماس کو یرغمالیوں کی ہلاکت کی بھاری قیمت چُکانی ہوگی۔

واضح رہے کہ ہفتے کو غزہ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں افراد حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.