کانگو: جیل توڑنے کی کوشش کے دوران 129 افراد ہلاک

image

افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں مرکزی مکالا جیل توڑنے کی کوشش میں کم از کم 129 قیدی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ہلاک ہونے والے 129 افراد میں سے زیادہ تر بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہوئے۔

کانگو کے وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 24 قیدی انتباہی گولیوں سے بھی مارے گئے، جبکہ 59 قیدی زخمی ہیں جن کا علاج مقامی اسپتال میں ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران خواتین کی عصمت دری کے کچھ واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

مکالا جیل میں 15 سو قیدیوں کی گنجائش ہے، لیکن جیل میں 12 ہزار سے زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں، جن میں سے بیشتر مقدمے کی سماعت کے منتظر ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.