دنیا بھر میں دن اور رات کا دورانیہ کب ہوگا برابر؟

image

معمول کے مطابق دن اور رات کے دورانیے میں فرق ہوتا ہے جو گھٹتا اور بڑھتا رہتا ہے مگر سال کے چند ایام میں ان کا دورانیہ یکساں ہو جاتا ہے۔

ویسے تو حالیہ برسوں میں موسم خزاں کا دورانیہ گھٹ گیا ہے مگر پھر بھی ہر سال 21 سے 24 ستمبر کے درمیان اعتدال خریفی یا September Equinox کا آغاز ہوتا ہے۔

ستمبر کی 21 سے 24 تاریخوں کے درمیان شمالی نصف کرے میں موسم خزاں جبکہ جنوبی نصف کرے میں بہار کا آغاز ہوتا ہے جب کہ انہی تاریخوں کے درمیان اعتدال خریفی یا ”September Equinox“ کا آغاز ہوتا ہے۔ اس موقع پر سورج جنوب کی طرف جاتے ہوئے خط استوا کے بالکل اوپر سے گزرتا ہے۔

اعتدال خریفی کا مطلب ہے کہ سورج عین مشرق سے طلوع ہوگا اور عین مغرب میں غروب ہوگا۔ اعتدال خریفی سے پہلے سورج شمال مشرق سے طلوع ہوتا ہے جبکہ اعتدال خریفی کے بعد جنوب مشرق سے طلوع ہوگا۔

واضح رہے کہ ہماری زمین سورج کے گرد گھومتے ہوئے مدار میں ایک جانب جھکی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سال میں کچھ مواقع پر سورج کی روشنی اور حرارت زیادہ یا کم مقدار میں براہ راست ہمارے سیارے تک پہنچتی ہے۔

اعتدال خریفی کے موقع پر چونکہ سورج خط استوا کے اوپر ہوتا ہے تو دنیا میں لگ بھگ ہر جگہ سورج کی روشنی یکساں مقدار میں پہنچتی ہے۔

ایسا ہی مارچ میں بھی ہوتا ہے جب اعتدال ربیعی یا Spring equinox کا آغاز ہوتا ہے، اس وقت سورج شمال کی طرف جاتے ہوئے خط استوا کے اوپر سے گزرتا ہے۔

دن اور رات کا دورانیہ مارچ اور ستمبر میں یکساں ہو جاتا ہے، یعنی 12، 12 گھنٹے۔ (مگر کچھ خطوں میں ایسا نہیں ہوتا)۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.