دبئی جانے کے خواہشمند افراد ویزا کی’آن لائن تصدیق‘کا طریقہ جان لیں

image

دبئی دنیا بھر سے لاکھوں مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔ دبئی جانے کے خواہشمند افراد کے لیے حکام نے ویزا کی آن لائن درخواست کی تصدیق سے متعلق بتا دیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری نمائندے نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات سال 2031 تک 40 ملین مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اگلے چند سالوں میں، دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد دبئی جانے کیلئے ویزا اپلائی کرسکتی ہے۔

ویزا درستگی کی تصدیق کیلیے آپ اس کی حیثیت آن لائن بھی چیک کرسکتے ہیں۔ دبئی کیلئے ایئر پورٹ جانے سے قبل ویزا کی ’آن لائن تصدیق‘ کا طریقہ جان لیں۔

اگر آپ نے دبئی جانے کیلئے ویزا اپلائی کیا ہے تو (General Directorate of Residency and Foreigners Affairs) کی ویب سائٹ پر جاکر چیک کرسکتے ہیں کہ آیا طریقہ کار درست ہے۔ اسے 5 آسان مراحل میں کرنے کا طریقہ یہاں ہے۔

سب سے پہلے GDRFA ویب سائٹ پر جائیں اور ہوم پیج پر ’ویزا اسٹیٹس‘ پر کلک کریں۔

اس کے بعد آپ کے سامنے ایک نیا پیج کُھل جائے گا جہاں آپ کو کئی آپشنز نظر آئیں گے۔ آپ اپنا فائل نمبر استعمال کرکے اپنی درخواست تلاش کرسکتے ہیں۔

اپنی درخواست تلاش کرنے کے لیے ’فائل‘ کو منتخب کریں۔

اگلا، تمام متعلقہ تفصیلات جیسے آپ کا نام، تاریخ پیدائش اور فائل نمبر پُر کریں۔ اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے کہ آپ روبوٹ نہیں ہیں نیچے والے باکس کو چیک کریں اور ’تلاش‘ پر کلک کریں۔

اس طریقہ کو استعمال کرتے ہوئے آپ اسے تلاش کرنے کے بعد اپنے ویزا کی حیثیت کو دیکھ سکیں گے۔ تاہم، اگر آپ اسٹیٹس کو دیکھنے سے قاصر ہیں، تو ممکن ہے کہ آپ کا ویزا جعلی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.