سلمان خان کتنے اثاثوں کے مالک ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

image

بالی وڈ کے دبنگ خان اپنی عمر میں 58 کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں اور ان کا شمار انڈسٹری کے امیر ترین کنواروں میں ہوتا ہے۔

سلمان خان زندگی کی 58 بہاریں دیکھنے کے باوجود تاحال اپنا گھر تو نہیں بسا سکے لیکن پیشہ ورانہ زندگی میں کئی کامیابیاں سمیٹ کر اربوں روپے کے مالک بن چکے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا پر سلمان خان کے اثاثوں سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس کے مطابق وہ بالی وڈ کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

2024 میں سلمان خان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 347 ملین ڈالر یعنی (2900 کروڑ بھارتی روپوں) سے زیادہ ہے۔

سلمان خان کی دولت

فوربز انڈیا کی ایک رپورٹ میں سلمان خان کو 2017 اور 2018 میں سب سے امیر ترین بالی وڈ اداکار کے طور پر شامل کیا گیا تھا جب کہ 2019 کی فہرست میں سلمان خان تیسرے نمبر پر موجود رہے۔

سلمان خان کی سالانہ آمدنی اور آمدنی کے ذرائعبھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ایک فلم کا معاوضہ 100 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔

دوسری جانب دبنگ خان کے 2900 کروڑ بھارتی روپوں کے اثاثوں کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ان کی بنائی گئی فلمیں، پروڈکشن ہاؤس، کپڑوں کا برانڈ ، برانڈ ز کی تشہیر ، فلموں اور دیگر شعبوں میں کی گئی سرمایہ کاری ہے۔

بگ باس سے حاصل ہونے والی آمدنی

مقبول بالی وڈ شخصیت کے طور پر سلمان خان نے بھارتی شو ’ بگ باس‘ کے کئی سیزن کی میزبانی کی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سلمان خان بگ باس کے میزبان کے طور پر 25کروڑ روپے ہفتہ وصول کرتے رہے۔

دبنگ خان نے کن شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے؟

سلمان خان نے اداکاری کے علاوہ دوسرے کاروبار میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے، وہ ’ایس کے‘ نام سے ایک فلم پروڈکشن ہاؤس کے مالک ہیں، یہی پروڈکشن ہاؤس اداکار کی کئی فلموں کیلئے بجٹ بھی فراہم کرتی ہا، اس کے ساتھ ہی سلمان خان کا ’being human ‘ کے نام سے کپڑوں کا ایک برانڈ بھی ہے۔

سلمان خان کی جائیدادیں اور ان کی مالیت

سلمان خان کی مشہور رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹس کی مالیت 114کروڑ بھارتی روپے ہے۔

بھارت کے چمبائی روڈ پر 17 کروڑ کی جائیدادیں بھی ان کی ملکیت ہیں ،اداکار کے پنویل فارم ہاؤس کی مالیت 95 کروڑ بھارتی رووپے، گورائی بیچ ہالی ڈے ہوم کی مالیت 35 کروڑ بھارتی روپے ہے، اس کے علاوہ ممبئی اور دبئی میں بھی ان کی مزید تین جائیدادیں ہیں۔

سلمان خان کی ذاتی گاڑیاں

سلمان کے پاس ایک ذاتی بحری جہاز (yatch ) بھی ہے جو انہوں نے خود کو اپنی 50 ویں سالگرہ پر تحفے میں دیا تھا جب کہ بھارتی میڈیا میں اس جہاز کی قیمت 3 کروڑ بھارتی بتائی جاتی ہے۔

جہاں تک کاروں اور موٹر سائیکلوں کی کلیکشن کا تعلق ہے، سلمان خان کے پاس آڈی A8L ، آڈی RS7 ، رینج روور، ووگر آٹوبائیگرافی ، مرسڈیز ایس کلاس، مرسڈیز بینز AMG، ، ٹربو اور بائیکس سمیت درجنوں قیمتی گاڑیاں ہیں۔

سلمان خان نے برانڈز کی تشہیر کیلئے بھی کئی کمپنیز سے معاہدے کیے ہوئے ہیں اور بتایا گیا کہ اداکار 50 لاکھ روپے فی سوشل میڈیا پوسٹ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.