کیا وانی کپور فواد خان کے ساتھ فلم کرنے جارہی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

image

بالی وڈ اداکارہ وانی کپور نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ہمراہ ممکنہ طور پر آنے والی بولی وڈ فلم میں کام کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے خود کو ان کا مداح قرار دے دیا۔

گزشتہ چند ماہ سے خبریں ہیں کہ فواد خان اداکارہ وانی کپور کے ہمراہ فلم میں کام کرنے سے 8 سال بعد بولی وڈ میں واپسی کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کو فلم میں کاسٹ کرلیا گیا اور جلد ہی اس متعلق حتمی اعلان بھی کیا جائے گا۔

فواد خان نے بھی جولائی میں وانی کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے معاملے پر مبہم انداز میں بات کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں بولی وڈ اداکارہ کے ساتھ اپنی فلم سے متعلق کوئی معلومات نہیں، تاہم انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی کم سے کم دو فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔

اب وانی کپور نے بھی فواد خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے سوال پر بات کرتے ہوئے خود کو پاکستانی اداکار کا مداح قرار دے دیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر فواد خان کے متعدد ڈرامے دیکھے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بھی اداکار کی مداح ہیں اور انہوں نے اسٹریمنگ ویب سائٹس پر فواد خان کے متعدد شوز دیکھے ہیں۔

انہوں نے ان کی اداکاری کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہیں کرداروں میں ڈھلنے میں مہارت حاصل ہے، ان کا کام انتہائی شاندار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وانی کپور نے بتایا کہ انہیں فواد خان کے ڈرامے ”ہمسفر اور زندگی گلزار ہے“ بہت پسند ہیں۔

انہوں نے خود کو فواد خان کا مداح بھی قرار دیا لیکن انہوں نے پاکستانی اداکار کے ساتھ فلم میں کام کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے فواد خان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں اچھا اداکار قرار دیا لیکن ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خبروں کی تصدیق یا ان کی تردید نہیں کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.