کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بڑی مشکل میں پھنس گئے

image

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کو بڑا دھچکا، اتحادی جماعت نیو ڈیمو کریٹک پارٹی نے حکومت سے راہیں جدا کرلیں۔

نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جگمیت سنگھ نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، جگمیت سنگھ نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مقابلہ کرنے کی قابلیت نہیں رکھتے اس لیے انہیں حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2025ء میں آنے والے انتخابات سے قبل ہونے والے پولز سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کنزرویٹیوز باآسانی الیکشن جیت جائیں گے۔

جگمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ لبرلز لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بہت کمزور ہوچکے ہیں کیونکہ وہ بہت ہی خود غرض اور کارپوریٹس کے مفادات کے امین بن گئے ہیں، وہ کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے نہ ہی امیدوں کو بحال کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2022ء میں جسٹن ٹروڈو کی حمایت اس شرط پر کی تھی کہ وہ سماجی بہبود کے کاموں پر اخراجات میں اضافہ کریں گے تاہم پولز سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ووٹرز کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.