فری لانسرز کیلئے بڑی خوشخبری

image

لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے کوورکنگ اسپیس انوووسٹا ٹیک زون راوی کا افتتاح کردیا گیا۔

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ( ڈی ایچ اے ) لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے کو ورکنگ سپیس انووسٹا ٹیک زون راوی کا افتتاح کردیا گیا ہے اور 40 ہزار اسکوئر فٹ پر محیط زون میں 600 افراد کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سی ای او انووسٹا احتشام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شعبہ آئی ٹی اور فری لانسنگ کرنے والے آئیں مل کر کام کریں اور اپنا مستقبل سنواریں۔

مینجنگ ڈائریکٹر ( ایم ڈی ) ارفع کریم گروپ ثمینہ امجد کا کہنا تھا کہ انکی بیٹی ارفع کریم کا بھی یہ خواب تھا کہ آئی ٹی سے منسلک افراد کیلئے پاکستان میں بہترین سہولیات میسر ہوں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر انووسٹا کرنل وقاص کا کہنا تھا کہ سٹارٹ اپ اور فری لانسرز انوووسٹا آکر اپنا مستقبل سنوارسکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.