آئیوری کوسٹ میں ٹینکر اور بس میں تصادم، 13 افراد ہلاک

image

شمالی آئیوری کوسٹ میں ایک ٹینکر ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہلک حادثات کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم پولیس سیکورس نے کہا کہ مسافروں کو لے جانے والی ایک بس اور مخالف لین پر پیٹرول سے بھرے ٹرک میں ٹکر ہوگئی جہاں بنا انڈیکیٹر والے کھڑے مال بردار ٹرک نے سڑک کی چوڑائی کو تنگ کر دیا تھا۔

گاڑیاں شمالی آئیوری کوسٹ کے دو بڑے شہروں بواکے اور کورہوگو کے درمیان ہائی وے پر ٹکرا گئیں۔

پولیس سیکورس نے لکھا کہ بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم سے خوفناک شدت کی آگ بھڑک اٹھی اور آگ کے شعلوں سے 13 لاشیں جل گئیں۔

آئیورین پریس ایجنسی (اے آئی پی) نے ہلاکتوں کی تصدیق کی جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 19 زخمی بچے بھی شامل ہیں جنہیں قریبی شہروں کاٹیولا اور نیاکارا کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ آئیوری کوسٹ میں کئی سڑکوں اور کاروں کی خراب حالت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے جان لیوا حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.