سیاحت کو فروغ دینے کیلئے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزہ کا اعلان

image

عمان نے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزہ دینے کا اعلان کر دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان نے بحری جہازوں کے مسافروں اور عملے کے ارکان کے لیے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز، لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشوراقی نے کیا ہے، جس میں غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کے ایگزیکٹو قواعد کے کچھ شقوں میں ترمیم کی گئی ہے۔

نئے قواعد و ضوابط سیاحوں اور عملے کے لیے 10 دن کے ویزے کی اجازت دیتے ہیں، جو ٹورسٹ شپ ایجنٹ کی درخواست پر جاری کیا جاتا ہے، جس میں 30 دن کے اندر اندراج ضروری ہے۔

مزید برآں اسی طرح کی شرائط کے تحت ایک ماہ کا ویزا دستیاب ہے، فیصلہ عمان میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مزید سیاحوں کو یہاں آنے کے لیے راغب کیا جا سکے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.