کیا ملک میں وی پی این کو بلاک کیا جا رہا؟ پی ٹی اے نے واضح کر دیا

image

ملک میں ورچول پرائیویٹ نیٹ ورک(وی پی این) کو بلاک کرنے کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کا وضاحتی بیان سامنے آگیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں وی پی این کوبلاک نہیں کیا جا رہا، آئی ٹی کمپنیوں کو اپنے آئی پی ایڈرس وی پی این پر رجسٹر کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز اور بینکوں کو بھی رجسٹر کرنے کا کہہ رہے ہیں، رجسٹریشن سے کسی بھی خلل پر آئی ٹی کمپنیوں کی خدمات متاثر نہیں ہوں گی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وی پی این کی رجسٹریشن پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے، رجسٹریشن ون ونڈو آپریشن ہے جو 2 سے 3 دن میں مکمل ہوتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.